ٹیم انڈیا کے وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک (Dinesh Karthik) آج 35 سال کے ہوگئے ہیں۔ دنیش کارتک نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی زندگی میں بھی کافی درد برداشت کئے ہیں۔ حالانکہ ان کے یہ درد سال 2013 میں دور ہوئے جب ان کی زندگی میں اسٹار اسکواش کھلاڑی دیپکا پلی (Dipika Pallikal) آئیں۔ دنیش کارتک اور دیپکا پلی کال نے دو سالوں تک ڈیٹنگ کی اور 2015 میں دونوں نے شادی کرلی۔
ویسے دنیش کارتک (Dinesh Karthik) اور دیپکا پلی کل (Dipika Pallikal) کی لو سٹوری کافی دلچسپ ہے۔ دیپکا نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف دنیش کارتک اور ان کے بیچ گھٹا ایک قصہ شیئر کیا تھا۔ دیپکا نے بتایا کہ ایک دن دنیش کارتک نے انہیں ڈنر کے لئے میسیج کیا، جس کا انہوں نےجواب نہیں دیا۔ دنیش کارتک نے اس کے بعد کئی بار دیپکا کو ڈنر کے لئے پوچھا، لیکن دیپکا نے کچھ نہ کچھ بہانا بنا کر ان کی تجویز کو ملتوی کردی۔
پھر ایک دن دیپکا پلی کل (Dipika Pallikal) نے کچھ ایسا کیا کہ انہیں شرم آگئی۔ کیونکہ دنیش کارتک نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا۔ دراصل دنیش کارتک نے ایک دن دیپکا کو ڈنر کے لئے پھر پوچھا تو دیپکا نے جھوٹ کہہ دیا کہ وہ آسٹریلیا روانہ ہو رہی ہیں۔
دیپکا پلی کل (Dipika Pallikal) کا جھوٹ اس وقت پکڑا گیا، جب اگلے دن دنیش کارتک اسی وقت پر جم چلے گئے، جب دیپکا جاتی تھیں۔ دنیش کارتک کو جم میں دیکھ کر دیپکا کو تھوڑی شرم آئی اور اگلے روز دونوں بریک فاسٹ (ناشتے) کے لئے ملے۔ اس کے بعد دونوں نزدیک آئے اور پھر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔